کرکٹ میں بدترین حالات میں بھی شکایت نہ کرنے والے مصباح الحق کو کس پر غصہ آگیا؟ ٹویٹر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق نے جتنے سال کرکٹ ٹیم کی قیادت شاید ہی کوئی ایسا میچ ہو جس میں مصباح مشکل ترین حالات میں بیٹنگ کرنے نہ آئے ہوں لیکن اس کے باوجود مصباح الحق نے کبھی اس کی شکایت نہ کی۔

لیکن آج مصباح کے ایک ٹویٹ نے ان کے چاہنے والوں اور کرکٹ کے دیوانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ مصباح الحق نے ٹویٹ میں مقامی کیبل کمپنی کی شکایت کر ڈالی اور ان کی سروس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

مصباح الحق کا یہ رویہ ان کے چاہنے والوں کے لئے کچھ نیا اور انہونہ سا تھا۔ جس پر ایک ٹویٹر صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ’ جس شخص نے ساری عمر 20 پر 3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی شکایت نہیں کی اس کو تنگ کردیا ہے تم لوگوں نے‘۔”

یاد رہے کہ مصباح الحق کی امیج انتہائی ٹھنڈے مزاج کی شخصیت کے مالک ہیں اپنے دور کپتانی میں انہوں نے نہ صرف ٹیم میں جاری سیاست کا خاتمہ کیا بلکہ تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی بنایا۔