عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، یکم مئی سے پاکستانیوں کا بھی تیل نکلنے کا خطرہ ، پٹرول 5 سے 6 روپے مہنگا ہو سکتا ہے

ویب ڈیسک ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں ہے۔ ؑعالمی سطح پر قیمتین بڑھنے سے اس کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے جانے کا امکان ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مختلف میڈیا ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق پاکستان میں اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے تک فی لٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ روپے تک اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی تاہم اس وقت اضافہ چھ روپے کیا گیا تھا۔

اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 99.5 روپے فی لٹر ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت اپنی سنچری مکمل کر لے گا۔