عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتیں: ترجمان دفتر خارجہ کا حیران کن بیان

ویب ڈیسک ۔ امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا انتہائی حیران کن بیان سامنے آیا ہے، کہتے ہیں عافیہ صدیقی پاکستان آنا ہی نہیں چاہتیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں آنا چاہتیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراعظمعمران خان کی امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ اور ڈاکٹرشکیل آفریدی کے حوالے سے بات ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ترجمان دفتر خارجہ کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان آنا چاتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے عمران خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سب سے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے اور ان کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے کہ شاید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جلد ممکن ہو سکے۔ تاہم اب دفتر خارجہ کے اس بیان نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔