وزیراعظم “تپ” گئے، اسمبلیاں توڑ دوں گا لیکن اتحادیوں اور اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گا: کپتان کا آخری فیصلہ

ویب ڈیسک ۔ سنئیر صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاید مسعود کو کہنا تھا کہ عمران خان سے یہ پارلیمنٹ چلانا ممکن نہیں یہ سب ان کے مزاج کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید دعویٰ تھا کہ وزیراعظم اس وقت نہ صرف غصے میں بلکہ ناراض بھی ہیں انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے وہ نہ تو اتحادیوں سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی اپوزیشن سے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے بس اب وہ سوچ رہے ہیں کہ یہ اقدام جون میں آنے والے وفاقی بجٹ سے پہلے کیا جائے یا بجٹ آنے کے بعد۔