سعودی عرب میں دہشت گردی کا الزام میں ایک ہی دن میں 37 افراد کے سر قلم

ویب ڈیسک – سرزمین حجاز سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات میں ملوث 37 افراد کو ایک ہی دن میں موت کی سزا دیتے ہوئے ان کے سر تن سے جدا کر دیئے گے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق مکہ اور مدینہ سمیت 4 مختلف شہروں میں عدالتی احکامات کے بعد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 37 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔

موت کی سزا پانے والے افراد پر دہشت گردی، فرقہ واریت کو فروغ دینے، دشمن ممالک کے آلہ کار بننے سمیت دیگرریاستی قوانین کی مخالفت کے الزامات تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں وقتاً فوقتاً دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے شروع ہو گئے ہیں ، چند روز قبل بھی داعش جنگجوؤں نے وزارت داخلہ کے ایک انویسٹی گیشن آفس پر حملہ کیا تھا، اس میں حملے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا تھا تاہم حملہ آور مارا گیا تھا۔