اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

ویب ڈیسک — پاکستانی سیاست کے مشہور اور بدنام ترین کیس اصغر خان کیس کے اہم کردار اور مہران بنک کے مالک یونس حبیب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

یونس حبیب کینسر، گردوں کی بیماری سمیت کئی دوسری بیماریوں میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ یونس حبیب کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی میں  میں بے نظیر بھٹو کو الیکشن میں شکست دینے کے لئے ائیر مارشل (ر) اصغر خان نے یونس حبیب کے ذریعے سیاستدانوں میں پیسے تقسیم کئے تھے۔