پنجاب میں کے بڑے شہر سے لڑکے لڑکیوں کو آئس نشہ کروا کے فحش فلمیں بنانے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک – پنجاب کے بڑے شہر فیصل آباد میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شہر کے لڑکے لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر ان کی فحش ویڈیوز بناتا تھا۔  پولیس نے کارووائی فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاوٴن میں ایک متاثرہ لڑکے کی نشاندہی پر کی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کو ایک 15 سالہ لڑکے نے اطلاع دی کہ مدینہ ٹاوٴن کے علاقے میں ایک گروہ ہے جو شہر کے لڑکے لڑکیوں کو پہلے آئس کے خطرناک نشے پر لگاتا ہے پھر ان کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا ہے۔ نشاندہی کرنے والا 15 سالہ لڑکا خود بھی اس گروہ کا متاثرہ نکلا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ  نوجوان کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان  نے مزید بتایا کہ پورن ویڈیوز کے حوالے سے ایک بچہ ہمارے پاس آیا تھا جس کی اطلاع پر پورے نیٹ ورک کو حراست میں لے لیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتار شخص نہ صرف ویڈیوز بنانے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے بلکہ وہ منشیات فروشوں کے ساتھ مل کر آئس نشہ سپلائی بھی کرتا تھا۔