مہوش حیات کی “چھلاوا ” کے ٹریلر نے جادو جگا دیا، شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار

ویب ڈیسک – پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم “چھلاوا” کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور شائقین  پر اپنا جادو چلا دیا، مہوش حیات کے مداح فلم کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ مہوش حیات اور خوبرو اداکارہ زارہ نور کی آنیوالی فلم’چھلاوا‘ کے ٹریلر نے آتے ہی شائقین پر اپنا جادو چلا دیا، عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم کے ٹریلر کو د ٹریلر کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

 

مہوحیات نے ٹویٹ کیا ہے ’چلو زندگی کا ایک مسئلہ تو حل ہوا کہ اگر میں نے شادی کی تو دلہن کے لباس میں کیسی لگوں گی‘۔

فلم ’’چھلاوا‘‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں کامیڈی، رقص اور آخر میں ایکشن کے ساتھ سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری وجاہت روٴف کر رہے ہیں جبکہ  دیگر فنکاروں میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ بھی شامل ہیں۔

ٹریلر میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں مہوش حیات اور اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے ایکشن اور سسپنس بھی ہو گا۔

یہ فلم رواں سال عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔