“صاحبہ” کہنے پر بلاول ناراض ہو گئے، وزیراعظم عمران خان کو “چھوٹا آدمی” کہہ دیا

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے آج جنوبی وزیرستان میں  ایک جلسے کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو “بلاول صاحبہ” کہہ کر پکارا جس پر ہر جانب سے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، عمران خان نے وزیرستان کے جلسے میں بلاول کو “صاحبہ” کہہ دیا، پختونوں کا شور

عمران خان کے صاحبہ کہنے پر خود بلاول بھٹو بھی ناراض سے نظر آرہے ہیں ، وزیراعظم کے بیان کے جواب میں بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو انہی کا ایک ٹویٹ یاد کروایا جو وزیراعظم پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ سوالیہ انداز میں کہا کہ “وہ کیا تھا چھوٹے آدمی بڑے آفس میں؟”

یاد رہے کہ وزیرستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو شخص محنت کر کے اوپر آتا ہے تو اللہ اس کو طاقت عطا کر دیتا ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے بلاول بھٹو کو “صاحبہ” کہہ کر پکارا، وزیراعظم کے اس جملے پر جلسہ گاہ میں شور مچ گیا اور لوگ خوب محظوظ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  میں یہاں لمبی جدو جہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں، میری زندگی مقابلہ کرتے گزری ہے، جو لمبی جدوجہد کرکے اوپر آتا ہے اس کو کوئی خوف نہیں ہوتا، میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، یہ سب چاہتے ہیں کہ عمران خان پر زور ڈال کر این آراو لیا جائے، میرا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف ان کرپٹ عناصر کو شکست دینا تھا، میں نہ ان کو این آر او دوں گا اور نہ معاف کروں گا۔