لاہور: گھریلو جھگڑے کے بعد بیٹے کی فائرنگ کر کے باپ اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

ویب ڈیسک – صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اندہوناک واقعہ میں بد نصیب بیٹے نے گھریلوں جھگڑے کے بعد باپ اور 2 بہنوں کو گولیاں مار کے قتل کر دیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فائرنگ سے گھر پر موجود دوسرا بھائی بھی زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں اویس نامی لڑکے نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے باپ ریاض اور 2 بہنوں مریم اور سدرہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کی اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر لیا۔ فائرنگ سے اویس کا بھائی فرحان بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اویس اپنے طلاق یافتہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنے چاہتا تھا جس کی گھر والے مخالفت کرتے تھے۔ گزشتہ رات بھی جھگڑے کے بعد اویس نے طیش میں آکر انہتائی قدم اٹھا لیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی فرحان کو بھی طبی امداد کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔