نوازشریف کی ڈیل ہو چکی ہے، اگلا ٹھکانہ لندن ہو گا، عمران خان کی طلاق اور شادی کی خبر بریک کرنے والے صحافی کا بڑا دعویٰ آگیا

ویب ڈیسک – پاکستان کے معروف ترین اور قابل اعتماد صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ڈیل ہو چکی ہے اور وہ جیل نہیں سیدھا لندن جانے والے ہیں۔  انہوں نے یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق عارف نظامی نے ٹی وی پر ایک شو میں یہ خبر بریک کرتے ہوئے کہا کہ  سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیگم کی وفات اور کچھ کیسز کے بعد بلکل چپ سادھ لی ہے۔ان سے ایک دو لوگوں نے بات کرنا بھی چاہی تو انہوں نے کوئی خاص جواب نہ دیا،عارف نظامی نے مزید کہا کہ نواز شریف ن لیگ کے کسی رہنما سے نہیں ملتے۔انہوں نے صرف ایک سیاسی شخصیت سے ملاقات کی جو کہ مولانا فضل الرحمن تھے۔اور جب مولانا فضل الرحمن نے باہر آکر پریس کانفرنس کی تو نواز شریف کچھ پریشان ہو گئے اور کہا کہ میں تو کسی تحریک کا حصہ نہیں ہوں۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ سو فیصد دال میں کچھ کالا ہے، کچھ مک مکا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس حوالے سے شیخ رشید کی باتیں جھوٹی نہیں ہیں، نواز شریف کی اگلی منزل جیل نہیں لندن ہے اب چاہے وہ بیماری کی غرض سے جائیں یا پھر ویسے جائیں۔

کیونکہ نواز شریف نے سیاست سے کنارہ کشی کر لی ہے۔ خیال رہے نواز شریف کو 6 ماہ کے لیے طبی بنیادوں پر رہائی ملی تھی۔جس کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف کے این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاید این آر او ہونے جا رہا ہے۔ نوازشریف کو طبی بنیاد پر پہلے ضمانت دی جائے گی اور اس کے بعد وہ علاج کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے اور پھر واپس نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ عارف نظامی ہی وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ طلاق کی خبر بریک کی تھی، ابتدا میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے تردید کے بعد طلاق کی خبر کی تصدیق کر دی گئی تھی۔ ایسے میں سنئیر ترین صحافی کے این آر او کے دعوے میں دم نظر آتا ہے۔