مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک – مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، گھر گھر تلاشی کے بہانے دو کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر گولیاں مار دیں دونوں نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیری میڈیا کی رپورٹنگ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسزنے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں شہریوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسی دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دوکشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ علاقے میں انٹرنینٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں میں 26 افراد کو شہید کیا تھا جبکہ دوران حراست بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

https://dailynewslounge.com/2018/10/22/9681/