پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کی حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں لائیو پروگرام کے دوران گستاخی، اینکر منع ہی کرتے رہ گئے

ویب ڈیسک – پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے جیو ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران  حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کر ڈالی۔ جیسے ہی شہلا رضا نے بدزبانی شروع کی ٹی وی اینکر منیب فاروق نے انہیں روکنا چاہا لیکن شہلا رضا نے ایک نہ سنی اور بولتی چل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر تنقید جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “میں حضرت امیر معاویہ کے جیسا نظام لانا چاہتا ہوں”، شہلا رضا نے عمران خان کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے تمام حدید عبور کردیں اور سید امیر معاویہ ؓ کی شان میں گستاخی کرتی چلی گئی۔ اینکر منیب فاروق نے موقعے کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے شہلا رضا کو کئی بار ٹوکا لیکن شہلا رضا باز نہ آئی جس اینکر کو مجبورا! پریک لینا پڑی۔

 

پاکستانی ٹی وی چینلز پر لائیو پروگرامز کے دوران غیر اخلاقی جملوں کا تبادلہ عام بات ہے لیکن کسی بزرگ ہستی کی شان میں گستاخی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ شہلا رضا کی گستاخی کے بعد سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے شہلارضا کو تمام عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔