عمران خان ” آل ٹائم ورلڈ کپ الیون” کے کپتان مقرر

ویب ڈیسک – دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا طوطی آج بھی بولتا ہے ، اس کی مثال کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کا حالیہ تجزیہ ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ بہترین ٹیم چنی گئی اور اس کی کپتانی کا اعزازعمران خان کو ملا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ انفارمیشن اور بلاگز کی ویب سائٹ espncricinfo.com نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے آج تک کی بہترین کرکٹ ٹیم چنی جس میں دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز کو شامل کیا گیا اور سے ا”آل ٹائم ورلڈکپ الیون ” کا نام دیا گیا۔ اس ٹیم کی کپتانی کا اعزاز پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے نام رہا۔

عمران خان کے علاوہ پاکستان کے سابق فاسٹ باوٴلر وسیم اکرم بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں جب کجہ دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے سر ویون رچرڈز، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جادوئی سپنر مرلی دھرن، جنوبی افریقی آل راوٴنڈر لانس کلوزنر، اور آسٹریلوی لیجنڈز شین وارن اور گلین مگراتھ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 1992 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا میں ہوا ورلڈکپ جیتا تھا۔ عمران خان کی ورلڈکپ ونر ٹیم ٹورنامنٹ سے پہلی سب سے کمزور ٹیم خیال کی جا رہی تھی جس کی بڑی تعداد نئے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ لیکن عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف اس کمزور ٹیم کو لڑایا بلکہ پاکستان کو پہلی بار ورلڈ چیمپئین بھی بنایا۔