بلاول دور سے پرویز نظر آتا ہے پاس سے پروین نظر آتی ہے: شیخ رشید

ویب ڈیسک – پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جاری لفظی جنگ میں اب عوامی مسلم لیگ چئیرمین اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید بھی کود پڑے، چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو “پروین” کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میری دور کی نظر کمزور ہے لیکن پاس کی نظر بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول کوقریب سے دیکھوں توپروین نظرآتی ہے،صاحب کوصاحبہ کہنے سے کیا فرق پڑتاہے؟گدھے کورنگ کردینے سے زیبرانہیں بن جاتا۔

انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف بیرون ملک پونڈی  کررہے ہیں،یہاں شہبازشریف کے موہروں اورپٹھوں کامسئلہ ہوجاتاہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ بس مزے لے رہے ہیں بلاول کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔

 

 

گزشتہ کچھ روز سے جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش میں تمام لوگ اخلاقیات کا دامن چھوڑتے جا رہے ہیں۔ آج اس سے قبل بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے جلسے میں بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم آج بلاول بھٹو نے اس کا حساب برابر کرتے ہوئے وزیراعظم کو اخلاق سے گری ہو ئی بات کہہ دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے وہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھتا ہو ں کہ کیا آپ کو ایمپائر کی “انگلی” پسند آئی؟ بلاول بھٹو کی اس ذو معنی غیر اخلاقی گفتگو پر وہاں موجود تمام افراد نے زور زور سے قہقہے لگانے شروع کر دئے۔

بلاول نے  خود کو صاحبہ کہے جانے پر مزید کہا کہ  اس طرح کی بات کرنے سے عمران خان اپنا قد چھوٹا کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کہہ رہا ہے کہ عورت ہونا گالی ہے، اپنے عہدے اور ملک کا ہی احترام کریں، اپنی زبان پر قابو کریں۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/25/12278/