بھارتی حکومت میری گرفتاری کیلئے انٹرپول پر دباوٴ ڈال رہی ہے: ڈاکٹر ذاکر نائیک

ویب ڈیسک ۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی ادارے انٹرپول پر دباوٴ ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک انٹریو میں بتایا ہے کہ  بھارتی حکومت ان کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے انٹرپول پر دباﺅ ڈال رہی ہے

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انٹرپول کسی قسم کے دباﺅ میں نہیں آئے گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرپول نے بھارتی حکومت کی مذہبی سکالر کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی لگا دی ہے اور ان کے خلاف بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 2016 سے روپوش ہیں ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر ذاکر سعودی عرب یا ملائیشیا میں چھپے ہوئے ہیں۔