آنٹی کہنے پر گلوکارہ حدیقہ کیانی آپے سے باہر، صارف کو کھری کھری سنا دیں

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر “آنٹی” بلانے پر ایک مداح کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ خواتین کو عمر رسیدہ ہونے کے طعنے خواتین ہی دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ایک صارف نے لکھا کہ “’آنٹی اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے”۔ خاتون کی اس بات پر حدیقہ کیانی خفا ہو گئیں اور اس خاتون سمیت دیگر افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں۔

حدیقہ کیانی نے جواب میں انسٹاگرام سٹوری پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ خواتین کو عمر رسیدہ ہونے کے طعنے خواتین ہی دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نامناسب کمنٹ کرنے والی لڑکی کا نام چھپا دیا ہے تا کہ اسے کوئی اور تنگ نہ کرے اور ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہمیں اپنی بچیوں کو دوسری خواتین کی عزت کرنا اور ان سے محبت سے پیش آنے کا سبق دینا چاہیے۔

حدیقہ نے کہا کہ اللہ اللہ کرنے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اللہ اللہ کرنے کی ضرورت زندگی کے ہر حصے میں ہوتی ہے۔

حدیقہ کیانی نے کہا اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔

یاد رہے کہ حدیقہ کیانی پاکستان کی نامور گلوکارہ ہیں وہ 90 اور 2000 میں اپنے فن میں عروج پر تھیں۔