چین میں ذلت و رسوائی کی نئی داستان رقم ، وزیراعظم کے استقبال کیلئے بیجنگ میونسپل کمیٹی کی ڈپٹی سیکرٹری کو بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے دوست ملک چین میں ذلت و رسوائی کی نئی داستان رقم ہو گئی، وزیراعظم عمران خان کے چین پہنچنے پر بیجنگ شہر کی میونسپل کمیٹی کی ڈپٹی سیکرٹری کو استقبال کے لئے بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے استقبال کے لئے کوئی قابل ذکر شخصیت نہ آئی بلکہ بیجنگ کی میونسپل کمیٹی کی ڈپٹی سیکرٹری لی لیفنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل چین روانہ ہوتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کیساتھ دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔ پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے۔ تعاون اور دو ٹوک حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے اور چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے۔دورے کے دوران بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات بھی ہونگی۔