اپنے بیان پر قائم ہوں، سلمان تاثیر نہ بنایا جائے، شہلارضا حضرت امیر معاویہؓ کیخلاف بیان پر ڈٹ گئیں

ویب ڈیسک – پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا مسلمانوں کے پانچویں خلیفہ حضرت امیر معاویہؓ کے خلاف بیان پرڈٹ گئیں، کہتی ہیں میں اپنےبیان پر قائم ہوں مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ سیدہشہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امیر معاویہؓ کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔ شہلا رضا نے کہا ہے کہ جب انہوں نے جب عمران خان کاذکر کیا تو معاویہ کہا اور اس کے بعد حضرت معاویہؓ کہا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کی حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں لائیو پروگرام کے دوران گستاخی، اینکر منع ہی کرتے رہ گئے

یاد رہے کہ  جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر تنقید جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “میں حضرت امیر معاویہ کے جیسا نظام لانا چاہتا ہوں”، شہلا رضا نے عمران خان کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے تمام حدید عبور کردیں اور سید امیر معاویہ ؓ کی شان میں گستاخی کرتی چلی گئی۔ اینکر منیب فاروق نے موقعے کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے شہلا رضا کو کئی بار ٹوکا لیکن شہلا رضا باز نہ آئی جس اینکر کو مجبورا! پریک لینا پڑی۔