ایل این جی سکینڈل، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عابسی سمیت 7 افراد کے ملک چھوڑنے پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل

ویب ڈیسک – ایل این جی سکینڈل میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے  چئیرپرسن اوگرا عظمی عادل خان، مفتیٰ اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق، مبین صولت، شاہد اسلام الدین اور عامر نسیم کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے باقاعدہ خط لکھ کر ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ   سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات  چل رہی ہیں، مفتاح اسماعیل نے ایل این جی سکینڈل میں عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔