نوازشریف کے خاندان کے لوگ عمران خان کو جا کر کہتے ہیں “رحم کریں، کرم کریں” حامد میر کا انکشاف

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے سنئیر ترین صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے اہل خانہ جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ وزیراعظم عمران خان کے پاس جا کر رحم کی اپیلیں کرتے پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے ٹی وی کے ایک پروگرام میں ملک کے سنئیر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان کے کچھ لوگ جن کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ وزیراعظم عمران خان کے سے جا کر ملے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ “رحم کریں ، کرم کریں”

 

حامد میر نے کہا کہ جب ملک کے وزیراعظم کو ایسے شخص کی جانب سے رحم کا پیغام جائے جو کبھی خلائی مخلوق کا دعویٰ کرتا تھا تو کبھی انقلاب کا، انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انہیں اپنی ناکام پالیسیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوپر اوپر سے شور مچا رہی ہے لیکن اندر خانے وہ رحم کی اپیلیں کر رہی ہے اور یہی حال پیپلزپارٹی کا ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ اپوزیشن صرف اسمبلی میں شور مچا رہی ہے لیکن اندر سے کھوکھلی ہے۔