مہنگائی کا رونا رونے والے اسی کے حقدار ہیں، رمیز راجہ برس پڑے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سابق اوپنر اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ میڈیا انیکرز اور تجزیہ کاروں پر برس پڑے اور ساتھ ہی اپنے کپتان وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز اٹھا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیزراجہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا۔ اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے۔”

یاد رہے کہ رمیز راجہ نے ایک طویل عرصہ عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہے۔ دیگر دنیا کی طرح رمیز راجہ بھی عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کے بعد مختلف ٹی وی چینلز پر رمیز راجہ عمران خان کی حمایت میں بولتے نظر آتے تھے اور اب بھی وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور میڈیا کی تنقید پر اپنے کپتان کا دفاع کررہے ہیں۔