رمضان کی آمد مرحبا! ملک بھر میں پہلا روزہ 7مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک ۔ پاکستان میں سمیت دنیا بھر میں رمضان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے اعدادوشمار کی روشنی میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان المبار ک کا پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 5 مئی، 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، سائنسی اعداد و شمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

رویت حلال کمیٹی کا اجلاس 6 مئی کو بیٹھے گا اور چاند کی رویت کا اندازہ لگانے کے بعد ملک میں رمضان کے آغاز کا اعلان کرے گا۔