پاکستان ورلڈکپ 2019 کا سیمی فائنل کھیلے گا، سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی

ویب ڈیسک ۔ سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے برطانیہ میں ہونے والے ورلڈکپ 2019 کی سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کی پشین گوئی کر دی، ساروو گنگولی کے مطابق ان چار ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ گُرو ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان چار ٹیموں میں شامل ہو گی جو برطانیہ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔ گنگولی نے کہا کہ دیگر 3 ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کرکٹ ورلڈکپ ان مختلف طرز پر کھیلا جائے گا جسے  راؤنڈ روبن فارمیٹ کہا جاتا ہے۔  راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ ہو گا اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ مشن ورلڈکپ  کے لئے برطانیہ میں ڈیرے ڈال چکی ہے اور ورلڈکپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی ایک سریز بھی کھیلی جائے گا۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/18/12021/