دبنگ خان کے خلاف موبائل چھیننے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک ۔  بالی وڈ اینگی مین اور دبنگ خان سلمان خان کے لئے جیل، تھانہ اور کچہری کوئی نئی بات نہیں۔ کبھی کالا ہرن کیس تو کبھی نشے میں گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں پر چڑھانے کا کیس، لیکن سلمان خان نے اپنے ماضی سے کچھ نہ سیکھا۔

اب ایک مرتبہ پھر اپنی حرکتوں کی وجہ سے قانون کی نظروں میں آگئے، اب کی سلمان خان پر موبائل چھیننے کا مقدمہ درج ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے پھر رہے تھے کہ وہیں ان کے ایک مداح نے جب انہیں دیکھا تو فوراً موبائل نکال اپنے فیورٹ ہیرو کی ویڈیو بنانا شروع کر دی لیکن بددماغ اور بدتمیز خان نے اپنے مداح سے بدتمیزی شروع کر دی اور تو اور اس کا موبائل بھی چھین لیا۔

بے چارہ مداح مرتا کیا نہ کرتا سیدھا پولیس سٹیشن گیا اور اپنے پسندیدہ ہیرو کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دیکھتے ہیں اب سلمان خان کو موبائل چھیننے کی کیا سزا ملتی ہے۔