سری لنکا میں ایک بار پھر گھمسان کی لڑائی، فائرنگ اور دھماکوں سے لنکن شہر لرز اٹھا

ویب ڈیسک ۔ سرلنکا کے شہر کالمنئی میں اس وقت حالات نہایت کشیدہ ہو چکے ہیں، سری لنکن فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی کی لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے شدید فائرنگ جاری ہے جبکہ کولمبو میں تین دھماکے بھی سنے گئے ہیں جن سے پورا شہر لرز اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نےسری لنکا کےشہرکالمنئی میں بم بنانےوالی فیکٹری پرچھاپہ مارا تو اندرموجوددہشت گردوں نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے بعدتین زورداردھماکےبھی ہوئے۔

سری لنکا میں دھماکے کرنے والے خودکش حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی، حملہ آور کا تعلق کس جماعت سے تھا انکشاف ہو گیا

مقامی میڈیاکےمطابق ملٹری آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا۔ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردتنظیم داعش کےجھنڈے،خودکش جیکٹ اورڈرونز سمیت بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمدکرلیا۔

یاد رہے کہ ایسٹر سنڈے کے دن سری لنکا کے مختلف شہروں میں 8 دھماکے ہوئے تھے، یہ دھماکے ایسٹر کی تقریبات مناتے لوگوں کے درمیان چرچوں اور ہوٹلوں میں ہوئے جن میں کم از کم 359 لوگ ہلاک جب کہ 800 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/22/12099/