اسحاق ڈار سے شای،بس بہت ہوگیا! حقیقت سے پردہ اٹھایا تو لیگی قیادت کی اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے گا: ماروی میمن

ویب ڈیسک ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما اور مبینہ طور پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ ماروی میمن نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے لوگوں کو کھری کھری سنا دیں۔

 

ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگر میں نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا تو ن لیگی قیادت کی نام نہاد اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے گا۔ ماروی نے مزید کہا کہ ن لیگ کا امیج اس وقت پہلے ہی بہت خراب ہے اور اس میں خود ن لیگ کی قیادت کا اپنا ہاتھ ہے، میں ایسے میں اپنی جماعت کے لئے مزید پریشانیاں نہیں بڑھانا چاہتی۔

 

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

ماروی میمن نے انکشاف کیا کہ ن لیگی ورکر کبھی نہیں چاہیں گے کہ میں انہیں اصل کہانی سناوٴں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر جولائی 2018  سے کیچڑ اچھالا جا رہا ہے، کیوں کہ ایک شخص کو جے آئی ٹی کے باہر اُس کے سیکرٹری نے مجبور کیا کہ عمران خان کو شادی چھپانے پر نشانہ بناؤ۔