اردو صحیح نہیں آتی، غلطی سے “خان صاحب سمجھتی” بول دیا: بلاول بھٹو کی وضاحت

ویب ڈیسک ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’’خان صاحب سمجھتی ہے‘‘ جملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اردو صحیح سے نہیں آتی اس وجہ سے یہ جملہ غلطی سے بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے عہدے داروں اور رہنماوٴں سے ملاقات کی۔  اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بی آر ٹی منصوبہ، مالم جبہ کیس اور طلبہ کی جعلی داخلوں کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی کرپشن اور نا اہلی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔

سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھتا ہوں، آپ کو ایمپائر کی “انگلی” پسند آئی؟ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں اخلاق سے گری گفتگو

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں اپنے دیئے ہو بیان ’’خان صاحب سمجھتی ہے‘‘  کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمجھتی دانستہ طور پر نہیں کیا ، ایسا ان کو اردو زبان صحیح سے نہ آنے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی اردو پر عبور حاصل نہیں ہے۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/24/12223/