سری لنکا میں ایسٹر پر ہوئی بدترین دہشت گردی میں بھارت ملوث، دہشتگردوں کی ٹریننگ تامل ناڈو میں ہوئی، چشم کشا انکشافات

ویب ڈیسک ۔ دوسرے ملکوں پر دہشت گردی کی نرسری کا الزام لگانے والے بھارت کا بھانک چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں  کے بعد سری  لنکا میں ہوئی بدترین دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ملٹری لیڈر شپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے پر ہوئی بدترین دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے جا ملے ہیں۔ ایسٹر دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کا تعلق بھارت سے نکلا اور اس نے دہشت گردی کی ٹریننگ بھارت میں ہی حاصل کی تھی۔

سری لنکا میں دھماکے کرنے والے خودکش حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی، حملہ آور کا تعلق کس جماعت سے تھا انکشاف ہو گیا

سری لنکن حکام کے مطابق  دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے لیڈر زہران ہاشم کے علاوہ بھارت میں گزارا، دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے لیڈر نے بھارت سے ٹریننگ لی۔ سری لنکا کے حکام کے مطابق حملوں میں ملوث دیگر نوجوانوں نے بھی بھارتی ریاست تامل ناڈو سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔

اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ زہران ہاشم فیس بک پر بھارت سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ حملوں سے پہلے ان کے ساتھ رابطے میں بھی تھا۔ بھارتی حکام کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے اور اب 100 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یہ تمام لوگ زہران ہاشم کو فالو کرتے تھے۔

یاد رہے کہ ایسٹر سنڈے پر سری لنکا کے مختلف شہروں میں 8بم دھماکوں میں 359 سے زائد لوگ ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اب ان دھماکوں میں ملوث افراد کا تعلق بھارت سے نکلنے کے بعد بات بات پر پاکستان پر الزام لگانے والے بھارت میں موت کی سی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/22/12099/