اسد عمر ڈٹ گئے، وزیراعظم کو ایک بار پھر صاف انکار، ایک اور بڑی آفر ٹھکرا دی، کپتان پریشان

ویب ڈیسک ۔ تحریک انصاف کے انتہائی اہم رکن اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر اپنے کابینہ میں واپس نہ آنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور ان کا مستقبل قریب میں کابینہ میں کسی بھی قسم کا کوئی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اردو پوائنٹ ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ایک بار پھر منانے کی کوشش کی اور انہیں چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں ساتھ چلنے کی آفر کی جس سے اسد عمر نے صاف انکار کر دیا۔

اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی وزیراعظم خان کی جانب سے کی گئی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں، انہوں نے اسد عمر کو وزارت خزانہ کے بدلے پٹرولیم کی وزارت دینے کی آفر بھی کی لیکن اسد عمر نے اس بھی معذرت کر لی تھی۔ اسد عمر کے بار بار انکار پر وزیراعظم کافی مایوس نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اپنے طور پر اسدعمر کو منانے کی کافی کوشش کی تاہم اسد عمر اپنے فیصلے پر ڈٹے نظر آرہے ہیں کسی صورت وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کر رہے ہیں۔