مجھے دو گھنٹے کا وقت دیں، پٹرول گیس کی پرانی قیمت واپس لے آوٴں گا: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انوکھا دعویٰ

ویب ڈیسک ۔  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں دو گھنٹے کے لئے ذمہ داری سونپ دی جائے تو وہ ملک میں پٹرول اور گیس کی قیمیتیں واپس نیچے لا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پر ہو رہے ٹاک شو میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 7 بجے ہیں آپ مجھے دو گھنٹے کا وقت دیں میں 9 بجے تک گیس اور پٹرول کی قیمتیں واپس پرانی حالت پر لے آوٴں گا۔

شاہد خاقان کے حیران کن دعوے پر اینکر نے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ جس پر شاہد خاقان نے کہا کہ اگر کرپشن نہ ہو تو ایسا بالکل ممکن ہے، میں نے اپنے دور حکومت میں یہ قیمتیں نیچے لا کر دکھائی تھیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں تحریک انساف کے دھرنے کے بعد پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی گئی تھی جس کے بعد ملک میں پٹرول 65فی لٹر تک فروخت ہوتا رہا۔ تاہم اس کی ایک اہم وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھی تھی۔

لیکن تحریک انصاف کا دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمتیں بتدریج بڑھنا شروع  ہو گئیں تھیں اور الیکشن آنے تک پٹرول 90 روپے لٹر کی قیمت کو چھونا شروع ہو گیا تھا، ایسے میں سابق وزیراعظم کا قیمتیں کم کرنے کا بیان نہایت مزحقہ خیر لگتا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار جو ان دنوں لندن میں مفروری کی زندگی گزار رہے ہیں نے بھی ایک ٹی وی چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ اگر انہیں حکومت ملک کی معشیت ٹھیکے پر دے دے تو وہ ڈالر کی قیمت واپس پرانی حالت پر لا سکتے ہیں۔

https://dailynewslounge.com/2019/04/03/11500/