پولیو ورکر ٹیموں پر حملے اور ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں انسداد پولیو مہم معطل

ویب ڈیسک ۔ صحت کے میدان میں پاکستان کو ایک بڑا دھچکا، ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملوں کے بعد پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو ادارے نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایسا اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں پولیوورکروں پر قاتلانہ حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں پولیو ورکر ٹیموں پر حملے ہوئے تھے جن میں ایک پولیس اہلکاراور ایک انسداد پولیو ورکر جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیو ویکسین سے بڑے پیمانے پر بچوں کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات بھی آئیں تھی۔