پاکستانی فلم “پرواز ہے جنون” 40 سال بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم

ویب ڈیسک ۔ پاک چین دوستی ایک قدم اور آگے، چین نے 40 سال کے بعد کسی پاکستانی فلم کو پورے چین میں نمائش کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جن کے تحت پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون” کو پورے چین میں کمرشل بنیادوں پر نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔ “پرواز ہے جنون” گزشتہ 40 برسوں میں چین میں ریلیز کی جانے والی پہلی فلم ہے۔

دونوں دوست ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط پاک چائنہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے تحت ہوئے جو کہ بیلٹ روڈ فورم کا حصہ ہے جو بیجنگ میں جاری ہے ۔