پاکستانیوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند، پاکستان کا نام ویزہ نہ دینے واے ممالک کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک ۔ امریکہ نے پاکستان کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ویزہ پالیسی کو انتہائی سخت کر دیا اور پاکستان کا نام ان دس ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن کے شہریوں کو امریکی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو ان دس ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے جنہیں امریکی ویزہ نہیں ملے گا جس پاکستانیوں کے لئے امریکہ کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے انتہائی قدم پاکستان کی جانب سے ایسے افراد کو قبول کرنے سے انکارکے بعد کیا جو کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے یا ان کا ویزہ ختم ہو چکا تھا اور امریکی حکام انہیں پاکستان واپس ڈپورٹ کرنا چاہتے تھے۔

امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سکیشن 243 ڈی کے تحت امریکی وزیر خارجہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کسی ایسے ملک کو جس نے ہوم لینڈ سیکرٹری کے کہنے پر اپنے شہری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہو اسے امیگریشن یا نان امیگرنٹ ویزا کا اجرا بند کرے۔

امریکہ نے جن دس ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں ان میں پاکستان، گھانا، گیانا، کمبوڈیا، اریٹیا، برما، گنی، سیرالیون اور لاوٴس شامل ہیں۔