اسد عمر کمزور اعصاب کا مالک ہے: ریحام خان

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسدر عمر کو کمزور اعصاب کا مالک انسان قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ “لیڈر شپ کو آہنی اعصاب کا مالک ہونا چاہیئے جو کیسے بھی حالات اور معاملات کو حل کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ دباوٴ برداشت نہیں کر سکتے وہ کمزور ہوتے ہیں”

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے مستعفیٰ وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک انگریزی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت خزانہ کا دباوٴ مجھ اس قدر تھا کہ میں بہت جلد اپنا دماغی توازن کھونے والا تھا۔