چین نے پاکستان کا بڑا مطالبہ مان لیا، 313پاکستانی اشیا کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

ویب ڈیسک ۔ چین نے پاکستان کے دوستی کا حق ادا کر تے ہوئے پاکستان کا بڑا مطالبہ مان لیا، چین نے پاکستان میں بنی 313 اشیا کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دے دی۔ ساتھ ہی آسیان ممالک کے برابر تجارتی رتبہ بھی دے دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت  پاکستان کی 90 فیصد برآمدات کو چین میں  ڈیوٹی فری رسائی مل جائے گی۔ پاکستان اور چین نے 75 فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کر لیا، اس طرح پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔

پاکستان کا چین سے ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو چین کی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مانگی جا رہی تھی، اس معاہدے سے پاکستانی کی مقامی انڈسٹری کو نہ صرف تحفظ مل سکے گا بلکہ ان برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ڈیوٹی کی چھوٹ ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ کیمیکل، انجینئرنگ، فوڈ آئٹمز، فٹ وئیر اور پلاسٹک کی مصنوعات پر بھی ہو گی۔