اپنی لین میں رہیں! لاہور کی مال روڈ پر موٹرسائیکلیں اور بسیں اب صرف سبز لین میں چلیں گی

ویب ڈیسک ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی مصروف ترین مال روڈ پر بس اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے سبز رنگ کی الگ لین بنا دی گئی ہے۔ بسیں اور موٹر سائیکل سوار اب سبز لین سے نکلے تو جرمانہ ادا کرنا پڑ جائے گا۔ جبکہ دیگر حصے پر چلنے والی تمام گاڑیاں سبز حصے پر نہیں آسکیں گی، خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے زور کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی انتظامیہ نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر تجرباتی طور پر موٹرسائیکلوں اور بسوں کے لئے انتہائی بائیں جانب سبز رنگ کی لین مختص کر دی ہے۔

سڑک کے اس سبز حصے پر صرف موٹر سائیکلیں اور بسیں ہہی چلا کریں گی، کسی بھی قسم کی کوئی دوسری گاڑی یا سواری اس حصے میں نہیں آسکے گی جبکہ کوئی موٹر سائیکل یا بس سبز لائن سے باہر نہیں جا سکے گی، اپنی اپنی لین عبور کرنے والی سواری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔