روٴف کلاسرا اور عامر متین نے 92 نیوز سے استعفےٰ دے دیئے

ویب ڈیسک ۔ ملک نامور صحافیوں اور تجزیہ کاروں روٴف کلاسرا اور عامر متین نے اپنے چینل 92 سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں نے اپنا ادارہ چھوڑے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بریک کی۔

تفصیلات کے مطابق سنئیر صحافی روٴف کلاسرا نے آج ٹویٹ پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ ” میں اپنے دوستوں، دیکھنے والوں اور چاہنے   والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے چینل 92نیوز سے فوری طور پر استعفیٰ دے رہا ہو اور اب میں اس چینل پر کوئی پروگرام نہیں کروں گا۔”

 

روٴف کلاسرا کے استعفیٰ کی خبر کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے سنئیر صحافی اور تجزیہ کار عامر متین نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفے کی خبر بریک کی۔ عامر متین نے روٴف کلاسراکے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے بھی چینل 92 نیوز سے استعفیٰ دے دیا ہے”

 

دونوں سنئیر صحافیوں نے اب تک اپنے استعفے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ یاد رہے کہ عامر متین اور روٴف کلاسرا دونوں 92نیوز پر ایک ٹی وی پروگرام مقابل کیا کرتے تھے۔