ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے فلموں میں قدم رکھ دیا، آنے والی فلم میں کشمیری مجاہد کا کردار ادا کریں گے

ویب ڈیسک ۔ ملک کے معروف ٹی وی اینکر، مذہبی سکالر اور تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے فلموں میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آنے والی فلم میں کشمیری مجاہد کے روپ میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور مذہبی سکالر و ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نئی آنے والی میں کشمیری مجاہد برہانی وانی کا کردار اداکریں گے ۔

نجی ٹی وی کے شو کے دوران معروف اداکار ایوب کھوسہ نے انکشاف کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی جدو جہد آزادی پر فلم بنا رہے ہیں اور اس فلم کے لئے کشمیری مجاہد برہانی وانی شہید کا کردار ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کریں گے۔

برہان وانی کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے جنہیں بھارتی سکیورٹی فورسز نے جولائی 2016ء کے دوران بیدردی سے شہید کر دیا تھا۔ برہانی وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔