مسلمانوں سے نفرت کی انتہا، امریکی شخص نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی، 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک ۔ امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص نے سڑک کنارے کھڑے کچھ لوگوں کو مسلمان سمجھ کر ان پر گاڑی چڑھا دی، تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 8افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک متعصب شخص میں ہجوم کو مسلمان تصویر کرکے گاڑی تلے روند دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔  34 سالہ پیپلز کا کہنا ہے اسے مسلمانوں سے نفرت ہے اس لئے ہجوم کو مسلمان سمجھ کر ان پے گاڑی چڑھائی۔

امریکی پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کہنا تھا کہ یہ کیس ایک نفرت پر مبنی جرم ہے، زخمی ہونے والے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، واقعہ کے فوری بعد متاثرہ افراد کی شناخت اور شہریت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب پیپلز کے وکیل کا کہنا تھا کہ حادثے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ذہنی بیماری کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس کیلئے اس کا علاج کیا جائے گا۔