انڈونیشیا : الیکشن کے بعد 21 کروڑ ووٹوں کی گنتی کرتے کرتے 270 سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک ۔ انڈونیشیا کی تاریخ میں انوکھا اور دردناک واقعہ، ملک میں چل رہے الیکشنوں کے بعد ووٹوں کی گنتی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور 270 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں اس وقت الیکشن چل رہے ہیں اور ووٹنگ کے عمل میں تقریباً 21 کروڑ لوگوں نے حصہ لیا تھا، جس کے بعد21 کروڑ کے قریب ووٹوں کی ہاتھ سے گنتی کے لئے 70 لاکھ افراد کو ڈیوٹی پر معمور کیا گیا تھا۔ جن میں سے اکثر کی  حالت ووٹ گن گن کر شدید تھکاوٹ کی وجہ سے خراب ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تقریباً 1900 کے قریب لوگوں کو حالت خراب ہونے پر ہسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے 275 کے قریب لوگ اپنی جان سے ہاتھ بیٹھے۔

انڈونیشیا میں پہلی بارپیسے بچانے کے لیے صدارتی، قومی اور علاقائی پارلیمانی ووٹ ڈالے گئے اور اس عمل میں 20 کروڑ 60 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔ حکام کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے دوران مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے بڑی مالی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔