معروف 26 سالہ ماڈل کی ریمپ پر واک کرتے موت واقع

ویب ڈیسک – موت کب کسے کہا آن دبوچے کوئی نہیں جانتا، ایسا ہی ہوا ایک ماڈل کے ساتھ جسے ریمپ پر واک کرتے ہوئے موت نے آلیا۔ یہ واقعہ پیش آیا برازیل میں۔

تفصیلات ک مطابق برازیل میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز ریمپ پر اعتماد سے کیٹ واک کرتے ہوئے 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز اچانک گر گئیں اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ ماڈل اس وقت معروف ڈیزائنر کاوالیرا کے ملبوسات کی نمائش کر رہی تھی۔

ماڈل ٹیلس سوآریز کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت تصدیق کردی گئی۔