کیپٹن(ر) صفدر کے دہشت گردوں سے تعلقات، سابق لیگی رہنما نے نوازشریف کے داماد پر بڑا الزام عائد کر دیا

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کے سابق رہنما رمیش کمار نے تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہے نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایک ٹی وی شو میں  انہتائی سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے دہشت گردوں سے براہ راست تعلقات تھے۔

نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق لیگی اقلیتی رہنما رمیش کمار نے کہا کہ کیپٹن صفدر بھی کوئی بندہ ہے؟ میں نواز شریف کی دل سے عزت کرتا ہوں لیکن کیپٹن صفدر کے لئے میرے دل میں کوئی عزت نہیں۔

انہوں نےکہا کیپٹن صفدر کا قادیانیوں کے حوالے سے بیانات کسی کو خوش کرنے کے لئے تھے۔ کیپٹن صفدر پچھلے دور حکومت میں گاہے بگاہے کبھی کسی دہشت گرد سے ملتے تھے تو کبھی کسی سے، انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف اسمبلی میں بھی کئی طرح کی باتیں ہوتی تھیں، میں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ رمیش کمار سندھ قومی اسمبلی کی اقلیتی سیٹ پر منتخب ہوئے تھے، اور انہوں نے الیکشن 2018 سے قبل ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ وہ اب بھی عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔  جبکہ کیپٹن ر صفدر نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کے خاوند ہیں  اور وہ ن لیگ سابقہ دور حکومت میں کافی متحرک بھی تھے۔