مشن ورلڈکپ: پاکستان کو ایک اور دھچکا، شعیب ملک بھی انگلینڈ سے وطن واپس آگئے

ویب ڈیسک – پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے میزبان ملک انگلینڈ میں موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کو یکے بعد دیگرے دھچکے لگ رہے ہیں۔ پہلے شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے ورلڈکپ سکواڈکے ساتھ برطانیہ روانگی کھٹائی میں پڑ گئی تو اب نائب کپتان شعیب ملک نجی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ سے واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کلے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ   قومی آل راوٴنڈر شعیب ملک ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں، امید ہے کہ شعیب ملک 10 روز کے اندر ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔ پی سی بی نے ان کے مسائل کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، اس ضمن میں مزید کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 سے پہلے انگلینڈ کے خلاف 5 ونڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گی۔  شعیب ملک سے قبل پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان بھی بیماری کے باعث ٹیم کے ساتھ انگلینڈ نہیں جا سکتے تھے۔