سعودی عرب میں پاکستانی کا کارنامہ، آگ کے شعلوں میں لپٹی گاڑی سے سعودی خاتون کو نکال لیا

ویب ڈیسک – سعودی عرب میں ایک پاکستانی واٹر ٹینکر ڈرائیور نے جان کی بازی کھیل کر حادثے کا شکار آگ میں لپٹی گاڑی سے ایک زندہ خاتون کو نکال لیا اور اسے زندی جل کر مرنے سے بچا لیا۔ پاکستانی ڈرائیور کے اس کارنامے پر پورے سعوی عرب میں چرچے ہو رہے ہیں۔

سعودی کی ایک بڑی ویب سائٹ سبق نیوز کے مطابق  المجاردہ کمشنری سے70 کلومیٹر دوور ہائی وے پرحادثے کا شکار ایک گاڑی آگ ک شعلوں میں لپٹی ہوئی تھی جسے ایک پاکستانی ڈرائیور محمد اشرف نے اپنی بہادری اور حاضر دماغی سے بچا کر گاڑی میں بیٹھی ایک خاتون کو زندہ جل جانے سے بچا لیا۔ گاڑی کا حادثہ ہونے سے گاڑی کی ڈرائیور خاتون موقع پر ہی انتقال کر گئی تھی۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹینکر ڈرائیور محمد اشرف جب موقع پر پہنچا تو وہاں کار میں موجود ایک خاتون مدد کے لیے پُکار رہی ہے مگر وہاں موجود لوگوں کے لیے اُسے باہر نکالنا مشکل تھا کیونکہ گاڑی کو آگ نے چاروں طرف سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

ایسے میں پاکستانی ٹینکر ڈرائیور محمد اشرف نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے  ٹینکر کا پائپ کھول کر آگے بُجھانا شروع کر دی  اور اندر موجود ایک خاتون کو بچا لیا گیا مگر وہ اس دوران جزوی طور پر جھُلس چکی تھی۔ جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ شہری دفاع کے ایک افسر  نے محمد اشرف کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام سے محمد اشرف کے لئے انعام کی سفارش کی جائے گی۔