مہنگائی کا ایٹم بم تیار، پیٹرول 14 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک – اوگرا نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم مارنے کی تیاری کر لی، پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 14 روپے تک اضافہ کرنے کی سفارش کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق  اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ہے اور اس کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جا چکی ہے۔

اوگرا کی سفارشات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں روپے 37 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے، مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے بڑھانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

اگر حکومت اوگرا کی سفارشات مان لیتی ہے تو پیٹرول کی قیمت ملک بھر میں 113 روپے فی لٹر ہو جائے جس سے عوام پر مہنگائی کا ایک ایٹم بم گر جائے گا۔