عمران خان ڈی جی آئی ایس پی آر سے بیان نہ دلوائیں: بلاول بھٹو کی میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس پر تنقید

ویب ڈیسک ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے بیانات نہ دلوائیں ، اس سے ایک ادارہ متنازع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں، وزیراعظم آئی ایس پی آر سے پالیسی بیان دلوائیں گےتو ادارہ متنازع ہوگا اور ہم نہیں چاہتےکہ ہمارے ادارے متنازع ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں، وزیراعظم آئی ایس پی آر سے پالیسی بیان دلوائیں گےتو ادارہ متنازع ہوگا اور ہم نہیں چاہتےکہ ہمارے ادارے متنازع ہوں۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر تاجروں اور مل مالکان کو تنگ کریں گے تو معیشت متاثر ہوگی، ہر ادارے میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بھی مشکل مالی صورتحال میں حکومت کی لیکن ہم عالمی اداروں سے لڑ پڑے، مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کوریلیف دیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں غریب عوام پر زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے، رمضان پیکج کے حوالے سے آپ نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ اب تو وزیراعظم نے بھی مان لیا کہ ان کی معاشی پالیسی ملکی مفادمیں نہیں تھی، عمران خان نے کہا کہ جو وزیر ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا اسے نکال دیا جائے گا اور اس کے بعد اسد عمر کو نکال دیا گیا۔