اسلام آباد: تیز رفتار وین ٹول پلازہ پر چڑھ دوڑی، 12 افراد جاں بحق، 6زخمی

ویب ڈیسک ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار وین بریک فیل ہونے پر ٹول پلازہ میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ وین میں آگ لگ جانے کے باعث 6 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی منی ہائی ایس وین تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھی اور اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ سے جا ٹکرائی۔  ٹول پلازہ سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس سے 6مسافروں کی لاشیں جل کر خاک ہو گئیں۔ حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچیوں اور خواتین کے علاوہ آٹھ مرد بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ  کے وقت وین  کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تھی، ڈرائیور نے پول پلازہ قریب آنے کے باوجود بھی بریک نہ لگا سکا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ 6 افراد اوین میں آگ لگنے کی وجہ سے بری طرح جھلس چکے ہیں۔