منظور پشتین کی وکالت کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے سنئیر صحافی سلیم صافی کو منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک ۔ پاک فوج کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس نے عوام کے دل و دماغ پائے جانے والے کئی شکوک و شبہات کو دور کر دیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ ملک کے تمام مسائل پر روشنی ڈالی۔

پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشتون تحفظ موومنٹ کو بھی بے نقاب کیا اور ان کی جانب سے ملک میں انارکی پھیلانے کے ایجنڈے کو بھی قوم کے سامنے رکھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ٹی ایم کو دی گئی مہلت اب ختم ہو گئی۔ ہم قانون میں رہتے  ہوئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ اور پی ٹی ایم کی ملک دشمنی سے پردہ اٹھائیں گے۔

پریس کانفرنس میں موجود قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سنئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پی ٹی ایم سے متعلق اہم سوالات کئے۔ سنئیر صحافی سلیم صافی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان ہونے والے سوالات و جوابات کی ویڈیو دیکھیں۔