عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار مل کر کیا کارروائی ڈالنے والےہیں، سب حیران

ویب ڈیسک – سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بڑی خبر آئی ہے کہ دونوں مل کر آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے اپنی مدت ملازمت کے دوران ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے سپریم کورٹ کی زیرنگرانی ایک آگاہی اور چندہ مہم شروع کی تھی۔ جس میں 10 ارب روپے سے زیادہ رقم جمع ہوئی۔

اپنی مدت ملازت کے دوران جسٹس (ر) ثاقب نثار بارہا مرتبہ کہہ چکے تھے کہ پاکستان کا مستقبل پانی سے ہے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں ریٹائیرمنٹ کے بعد ڈیم کی سائٹ پر جھونپڑی بنا کر رہ لوں گا لیکن ڈیم کی تعمیر کی نگرانی میں خود کروں گا۔

مہمند ڈیم کی تعمیر کا تخمیہ 183 ارب روپے لگایا ہے۔ ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر خاص عبدالرزاق داوٴد کی کمپنی ڈیسکون کو دیا گیا ہے۔

ریائے سوات پر بنایا جانے والا مہمند ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔